تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

بھارت:‌ مسافر طیارہ طوفان کی زد میں‌، آسمانی بجلی گرنے سے 27 ہلاک

کلکتہ: بھارتی ریاست مغربی بنگال میں آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 27 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ مسافر طیارہ بھی طوفان زد میں آیا جس کے نتیجے میں تین مسافر شدید زخمی ہوئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست بنگال میں گزشتہ روز ہونے والی طوفانی بارش کے دوران بجلی گرنے کے مختلف واقعات پیش آئے، جس کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک ہوئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے کسان تھے، جو برسات کے دوران کھیتوں میں کام کررہے تھے تو اسی دوران واقعات پیش آئے۔

مزید پڑھیں: آسمانی بجلی سے دو کسان ہلاک

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں سے گیارہ کا تعلق ہوگہلی، 9 مرشد آباد، 1 مدنا پور، 1 بینکورا اور ایک نادیا سے تھا۔

رپورٹ کے مطابق بجلی گرنے کے نتیجے میں متعدد زخمی بھی ہوئے، جنہیں قریبی اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

میٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسر شوجب کر کا کہنا تھا کہ ’ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے مغربی بنگال میں رواں ماہ کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے متعدد واقعات پیش آسکتے ہیں‘۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں 2019 میں آسمانی بجلی گرنے سے تقریباً  2 ہزار 900 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ بھارت میں جون سے ستمبر کے دوران مون سون سیزن میں بجلی گرنے کے واقعات پیش آتےہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب آسمانی بجلی گرنے سے چٹانیں ٹکڑوں میں بٹ گئیں، ویڈیو وائرل

دوسری جانب ممبئی سے کلکتہ جانے والے مسافر طیارے کی پرواز طوفان کی زد میں آئی، جس کے باعث 8 مسافر زخمی ہوئے۔ پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو کلکتہ ایئرپورٹ پر باحفاظت لینڈ کیا۔

رپورٹ کے مطابق تین مسافر شدید زخمی ہوئے جنہیں کلکتہ کے مقامی اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ ایئرپورٹ کے ڈائریٹر نے بتایا کہ طیارے میں پائلٹ اور کریئو سمیت 113 مسافر موجود تھے۔

Comments

- Advertisement -