تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سکھر،دیور کے ہاتھوں غیرت کے نام پر بھابی سمیت دو افراد کا قتل

سکھر: دیور نے غیرت کے نام پر بھابھی سمیت دو افراد قتل کر کے خود کو پولیس کے حوالے کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر کے علاقے صالح پٹ میں غیرت کے نام پر دیور نے فائرنگ کر کے اپنے سگی بھابھی سمیت دو افراد کو قتل کردیا،قتل کرنے کے بعد ملزم نے آلہ قتل سمیت پولیس تھانے پہنچ کر گرفتاری دے دی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ابتدائی بیان میں اپنی بھابھی اور اُس کے آشنا سمیت ایک فرد کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے ملزم نے آلہ قتل بھی تھانے میں جمع کرادیا ہے،ملزم کے مطابق اُس کی بھابھی کے علاقہ کے ایک فرد کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جس کے باعث اکثر وہ گھر میں اپنی بھابھی سے لڑتا جھگڑتا رہتا اور بھابھی کو سمجھانے کی کوشش کرتا رہتا تھا۔

تا ہم گزشتہ روز بھابھی کو آشنا کے ساتھ دیکھ کر وہ برداشت نہ کرسکا اور فائرنگ کر کے بھابی سمیت دو شخص کو ہلاک کر دیا۔

غیرت کے نام پر قتل کرنا اور اسے بہ خوشی قبل کی ریت سے پتہ چلتا ہے کہ ہمارا معاشرہ کس ذبوں حالی کا شکار ہے،پست ذہنیت اور جہالت کے باعث قانون کو اپنے ہاتھ میں لینا باعث فخر بنتا جا رہا ہے اور اس پہ ستم یہ ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی غیرت کے نام پر قتل کو قانون ہاتھ میں لینے کے بجائے شخص کا انفرادی ردعمل قرار دے کر کیس کو سرد خانے کی نذر کر دیتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -