لاہور: تحریک انصاف کے تین ناراض رکن صوبائی اسمبلی نے اپنی جماعت چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی.
تفصیلات کے مطابق تینوں ارکان اسمبلی زاہد درانی، عبید مایار اورنگینہ خان نے آصف زرداری سے ملاقات کی اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا، یاد رہے کہ تینوں ارکان کا تعلق اس گروہ سے تھا، جن پر سینیٹ انتخابات میں ووٹ فروخت کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا.
اس موقع پر آصف زرداری نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی سب کا گھر ہے، جہاں سب کے لیے عزت و احترام ہے.
سابق صدر کا کہنا تھا کہ فاٹا کو خیبرپختونخواہ میں شامل کرانا ہماری بنیادی ترجیح ہے، خیبرپختونخواہ کےعوام نے دہشت گردوں کے خلاف مزاحمت کی.
آصف زرداری نے کہا کہ کے پی کے عوام نے بہت مشکلات جھیلیں، شہادتیں دیں، پی پی قیادت شہدا کے ورثا کو تنہا نہیں چھوڑے گی، سب کو ساتھ لے کر چلے گی.
[bs-quote quote=” پیپلزپارٹی سب کا گھر ہے، جہاں سب کے لیے عزت و احترام ہے.” style=”style-2″ align=”left” author_name=”آصف زرداری”][/bs-quote]
بعد ازاں ناراض ارکان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے بانی رکن تھے، پارٹی کو ایک مقام تک پہنچایا، ہم پر جھوٹے الزامات لگائے گئے.
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے بہت سے ارکان پیپلز پارٹی میں آنا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی نے جو ایکشن لیا ہے، اس کی اب کوئی اہمیت نہیں، پی ٹی آئی کے بہت سے ایم پی ایز قیادت سے نالاں ہیں.
ن لیگ کے پاس سب کچھ ہے پی ٹی آئی والا جنون نہیں، شاہ محمود قریشی
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔