جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

کراچی: نوجوان کو قتل کرنے پر شہریوں نے 3 ڈاکو مار ڈالے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نوجوان دکاندار کو قتل کرنے پر شہریوں نے تین ڈاکوؤں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور موت کے گھاٹ اتار دیا۔

قذافی چوک پر ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی دکاندار کو قتل کر دیا تھا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد فرار ہوتے تینوں ڈاکوؤں کو شہریوں نے پکڑا اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس سے ملزمان ہلاک ہوگئے۔

ڈاکوؤں نے جانوروں کا چارہ فروخت کرنے والی دکان میں ڈکیتی کی تھی۔ مقتول دکاندار کے والد نے عباسی شہید اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے ماہ میرے ساتھ دکان پر 2 سے زائد بار وارداتیں ہوئیں۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ آئے روز وارداتوں سے تنگ آ کر آج بیٹے نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا تھا، پولیس ہر دکان سے 50 یا 100 روپے لے کر جاتی ہے لیکن ڈاکو نہیں پکڑتی۔

والد نے مطالبہ کیا کہ ہمیں اسلحہ دیا جائے ہم خود ڈاکوؤں کا صفایا کریں گے۔

مقتول کے دوست نے بتایا کہ شہروز اسلم کی دکان میں پہلے کئی بار وارداتیں ہو چکی ہیں، اس نے تنگ آ کر کہا تھا آئندہ ڈاکو آئے تو انہیں پکڑ لوں گا۔

ادھر، سرجانی میں بھی 2 مبینہ ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے۔ پولیس کے مطابق شہریوں کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرے کی حالت تشویشناک ہے۔

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں