نئی دہلی: اترا کھنڈ میں لینڈ سلائڈنگ کے باعث تین منزلہ عمارت پلک جھپکتے میں زمیں بوس ہوگئی، وائرل ہونے والی ویڈیو نے صارفین کے دل دہلا دیے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ ہوٹل 30 سے 35 کمروں پر مشتمل اور بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے کیدر گھاٹی رامپور میں واقع تھا، یہ عمارت لینڈ سلائنڈنگ کے سبب تاش کے پتوں کی طرح سکینڈوں میں زمیں بوس ہوگئی جیسے کہ اس کا کبھی وہاں وجود ہی نہیں تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رات بھر جاری رہنے والی برسات کے بعد عمارت کس طرح دھڑام سے گر گئی۔
مقامی لوگوں نے اس منظر کو اپنے کیمرے میں محفوظ کرلیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، حکام نے بتایا کہ مذکورہ واقعے میں 3 لوگ جاں بحق ہوئے جب کہ 17 لوگوں کے لاپتا ہونے کی اطلاعات ہیں۔
علاقے میں مسلسل جاری رہنے والی برسات کے سبب اور عمارت کے زمین بوس ہونے کے بعد کیدرناتھ ہائی وے کو بند کردیا گیا جس کے باعث لوگ سڑک پر ہی پھنس گئے۔