تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

چمن میں دہشت گردی کا خطرہ، افغانستان سے خودکش بمبار داخل

کوئٹہ: افغانستان سےتین خودکش بمباروں کی چمن میں داخل ہونے کی اطلاع اور دہشت گردی کے پیش نظر شہر بھر میں سیکیورٹی الرٹ کردی گئی۔

سیکیورٹی اداروں کےمطابق افغانستان سے 3 خودکش حملہ آور کوئٹہ کے علاقے چمن میں داخل ہوگئے ہیں جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ حساس اداروں کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ’’خودکش حملہ آور عوامی مقامات کونشانہ بناسکتے ہیں۔ الرٹ موصول ہونے کے بعد مقامی پولیس نے دھماکے اور امن و امان کی پیش نظر ایڈوائزری کے بعد بس اڈوں اور بازاروں میں  پولیس کی اضافی نفری  تعینات کردی گئی۔

پڑھیں: کوئٹہ دھماکہ، آرمی چیف کے زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے

دوسری جانب ایف سی نے بلوچستان کے علاقے سوائی میں کارروائی کرتے ہوئے گیس لائن کو اڑانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے سڑک کنارے نصب دیسی ساخت کے 2 بموں کو ناکارہ بنادیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے گلزار باغیچہ اور اطراف میں کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے چار مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں: باب دوستی پر کشیدگی ، پاک افغان فورسز کی فلیگ مٹینگ

علاوہ ازیں ملک بھر میں فورسز کی ٹارگٹڈ کاروائیاں جاری ہیں،جس کے دوران خیبرپختونخوا کے علاقے صوابی میں قبرستان میں چھپائے گئےدو پریشر ککر بم برآمد کرکے ناکارہ بنا دیئے گئے جبکہ سوات مینگورہ میں سرچ آپریشن کے دوران 50 سےزائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا، گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضے سےاسلحہ اور منشیات بھی بر آمد کی گئی ہے۔

خبر پڑھیں: کورکمانڈرز اپنے صوبوں میں بھرپور کومبنگ آپریشن کریں، راحیل شریف

اس کے علاوہ مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی میں سرچ آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے سے سیکیورٹی اہلکار شہید ہوا جبکہ خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں کی تحصیل ڈومیل سے گھر گھر تلاشی کے دوران 6 افراد کو گرفتار کر کے اُن کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

Comments

- Advertisement -