ماسکو : روس کے شمال مغرب میں واقع شہر سینٹ پیٹر برگ میں حیرت انگیز واقع پیش آیا ، جیسے لوگ دیکھ کر دنگ رہ گئے، جب لوگوں نے آسمان پر ایک ساتھ تین سورج دیکھے۔
روس کے شہر سینٹ پیٹر برگ کے لوگوں نے قدرت کا انوکھا نظارہ کیا، جب صبح ایک آسمان پر ایک ساتھ تین سورج طلوع ہوئے، کئی لوگوں نے اس نظارے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا۔
مشرق میں طلوع ہونے والے ایک بڑے سورج کے دائیں بائیں چھوٹے سورج کے شاندار نظارے سے لوگ محظوظ ہوتے رہے۔
سینٹ پیٹر برگ کی مشہور سائنس کی سربراہ ماریہ بورکھا یہ ایک قدرت کا عمل ہے، جیسے سن ڈاگ بھی کہا جا تا ہے۔
ماریہ بورکھا کا کہنا تھا کہ یہ ایک ماحول کا عمل ہے، جو سورج کے دونوں کناروں پر دکھائے دینے والے روشن مقامات کے ایک جوڑے پر مشتمل ہوتے ہیں، ایسا منظر دنیا میں کہیں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
سن ڈاگ کیا ہوتا ہے؟
سائنسدانوں کا کہنا ہے ایسا ہونے کی وجوہات ہوا میں برف کے شفاف ذرات ہیں، جب سورج کی روشنی ان ذرات سے منعکس ہوتی ہے تو اس انعکاس سے سورج کا گمان ہوتا ہے۔
ایسا منظر ہوتا ہے گویا کہ دو، تین یا پانچ سورج نظر آرہے ہوں لیکن حقیقت میں وہ انعکاس کا نتیجہ ہوتا حقیقی سورج تو بس ایک ہی ہوتا ہے اور انعکاس کے اس عمل کو سن ڈاگ کہا جاتا ہے۔
ویڈیو دیکھیں
خیال رہے اس سے قبل گذشتہ سال نومبر میں ایسا ہی منظر سائیبریا میں بھی دیکھا گیا تھا۔