بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 3 دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کے دوران تین دہشت گرد ہلاک جبکہ 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں سی ٹی ڈی پولیس نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کی اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک جبکہ 4 کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی عمر شاہد کا کہنا ہے کہ ملزمان دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے آئی ای ڈیوائسز،اسلحہ اوردیگر بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرکے ٹارگٹ کلر کلام کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلر کا تعلق سیاسی جماعت کےعسکری ونگ سے ہے۔

- Advertisement -

ملزم اورنگی ٹاؤن میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہے،پولیس نےملزم سے دستی بم،رائفل اور ٹی ٹی پستول برآمد کرلیا۔

دوسری جانب کراچی میں فیرئیرکے علاقے سے ڈکیتی کےمقدمے میں نامزد ملزم فراز عرف فیضی کومدعی کی نشاندہی پر گرفتار کرلیا گیا۔


کراچی میں حساس اداروں کی کارروائی‘ 3 افراد گرفتار


واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں حساس اداروں کی جانب سے کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد گرفتار کیا گیا تھا، گرفتار دہشت گرد پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں