جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کراچی : بھیم پورسے دفن ہتھیاروں کی برآمدگی: عمارت کے 3 پگڑی کرائے دار گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس نے بھیم پور کے گودام سے دفن ہتھیاروں کی برآمدگی کے معاملے پر عمارت کے تین پگڑی کرائے داروں کو گرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے لیاری بھیم پورہ کی عمارت کے گودام میں دفن ہتھیاروں کی برآمدگی کے معاملے پر پولیس نے عمارت کے تین پگڑی کرائے داروں کو گرفتارکرلیا۔

ذرائع شعبہ تفتیش سٹی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں سلیم، شفیق اور فیضان شامل ہیں اور جگہ سابق گورنرکے ٹرسٹ کی ملکیت ہے۔

- Advertisement -

شعبہ تفتیش سٹی نے بتایا ہے کہ عمارت کا کنٹرول 1984 سے مختلف وقتوں تینوں کے پاس رہا ، گودام اورعمارت کےحوالے سےتفتیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق عدالت سے آج گرفتار ملزمان کا ریمانڈ حاصل کیا جائے گا اور ہتھیاروں کو فرانزک اور ایف ایس ایل کے لیے بھیجا جائے گا۔

شعبہ تفتیش کا کہنا ہے کہ تفتیش کی جارہی ہے کہ ایسے ہتھیارکون سی تنظیم کے گروپ استعمال کرتے تھے ، اسٹین گن کا استعمال آخری مرتبہ کب ہوا، ریوالور کون استعمال کرتا رہا کیونکہ کراچی میں زیادہ تر ٹی ٹی پستول اور نائن ایم ایم کا استعمال ہوتا ہے۔

یاد رہے کراچی کے علاقے نیپئر سے ملنے والا اسلحہ آٹھ دس سال نہیں، تیس سال پرانا نکلا تھا ، پولیس حکام نے بتایا تھا کہ بیشتر ہتھیاروں کے ماڈل نمبر تک مٹ چکے، برآمد اسلحہ 1990 کے بعد کسی نے استعمال نہیں کیا۔

حکام کے مطابق برآمد ہتھیاروں میں ایسا اسلحہ بھی ملا جو اسی کی دہائی میں استعمال ہوتا تھا، کھدائی سے ایک سواسی سے زائد اسٹین گن اور اڑسٹھ ریوالور ملے، جن میں کوئی ٹی ٹی پسٹل شامل نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں