پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

ملک بھرمیں سیکیورٹی آپریشنز، 3 دہشت گرد ہلاک، 100 گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز نے مشرقی بائی پاس کے نزدیک سرچ آپریشن میں مقابلے کے دوران 3 دہشت گردمارگرائے جبکہ ملک بھر میں ہونے والے سرچ آپریشنوں میں 100 سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لے لی۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پرکوئٹہ شہرکے مشرقی بائی پاس پر چھاپہ مار کاروائی کی، کالعدم دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی

سیکیورٹی فورسز نے فوری ردعمل کااظہارکرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو مارگرایا، ہلاک شدگان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائیاں جاری ہے پشاور کے علاقے حیات آباد اور سربند میں پولیس نےسرچ آپریشن کرکے غیر قانونی طور پر مقیم 61 افراد کوگرفتار کر لیا ۔ ان میں تین اشتہاری بھی شامل ہیں ۔ پولیس نےگرفتار ملزمان سے ایس ایم جی گن ،رائفل،پستول ،سینکڑوں کارتوس اور منشیات برآمد کی۔

صوابی کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشنمیں ایک افغانی سمیت 100مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افغانی بم بنانے کا ماہر بتایاجاتا ہے ۔

پنجاب کے علاقےعلی پور کے نواحی علاقہ میں حساس اداروں کی کارروائی کے دوران دو مشتبہ افراد گرفتار ہوئے۔ ان کی نشاندہی پر سیپ پور کے ایک گھر سے دو دستی بم بر آمد ہوئے۔

لاہورکےگرجا گھروں کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری نے گرینڈآپریشن کیا۔ گرجا گھروں کے اطراف سے شناختی کوائف نامکمل ہونے پر پولیس نے 35 مشکوک افراد کو حراست میں لےلیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں