بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

اردن کے ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

صدر بائیڈن کا کہنا ہے کہ اردن کے ڈرون حملے میں تین امریکی فوجی مارے گئے۔

شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر بغیر پائلٹ کے ڈرون حملے کے دوران تین امریکی فوجی ہلاک اور "متعدد” دیگر زخمی ہو گئے۔

صدر جو بائیڈن نے کہا کہ حملے کا الزام ایران کے حمایت یافتہ گروپوں پر ہے۔

- Advertisement -

بائیڈن نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ ہم ابھی تک اس حملے کے حقائق کو اکٹھا کر رہے ہیں ہم جانتے ہیں کہ یہ شام اور عراق میں سرگرم ایران کے حمایت یافتہ شدت پسند گروپوں نے کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جن تین امریکی فوجیوں کو کھو دیا وہ سب سے زیادہ محب وطن تھے اور ان کی حتمی قربانی کو ہماری قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

ایران کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ 7 اکتوبر کو غزہ پر اسرائیل کی جنگ شروع ہونے کے بعد مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجیوں کی یہ پہلی ہلاکتیں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں