اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

چلڈرن اسپتال میں 3 سالہ بچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چلڈرن اسپتال میں 3 سالہ بچہ مین ہول میں گرکرجاں بحق ہوگیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے چلڈرن اسپتال میں 3 سالہ بچہ مین ہول میں گرکرجاں بحق ہوگیا، پولیس نے بتایا کہ بچہ ایڈمن آفس کیساتھ پارک میں کھیلتا ہوا مین ہول میں گرا، والدین بچے کو چیک اپ کیلئے اسپتال لیکر آئے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ کارروائی کے بعد بچے کی لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا ہے۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ پنجاب نےاسپتال میں 3سالہ بچے کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ سے رپورٹ طلب کرلی۔

مریم نواز نے کہا کہ اسپتال میں مین ہول کا کھلا ہونا مجرمانہ غفلت ہے ، ذمہ دار وں کا تعین کر کے قانونی کارروائی کی جائے۔

مین ہول میں گرکر بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر چلڈرن اسپتال انتظامیہ نے 3رکنی انکوائری کمیٹی بنا دی، کمیٹی میں ڈاکٹر عابد، ڈاکٹر عائشہ اور اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر ابوذر شامل ہیں۔

اے ایم ایس کا کہنا تھا کہ اسپتال کے مین ہول میں صفائی کاکام جاری تھا، والدین کی غفلت کی وجہ سے بچہ مین ہول میں گرا، مین ہول کی صفائی کے کام کیلئے لکھ کر بھی لگایا ہے۔

Comments

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں