بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

والد اور اسکول انتظامیہ کا جھگڑا،3 سالہ بچی تھانے پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: والدین اور اسکول انتظامیہ کی لڑائی نے 3 سال کی بچی کو تھانے پہنچا دیا دونوں فریقین کے متضاد بیانات نے معاملہ پپچیدہ بنا دیا اور پولیس کو مداخلت کرنا پڑی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورمیں واقع نجی اسکول کی انتظامیہ اور طالبہ کے والدین درمیان جھگڑے میں تین سالہ بچی رُل گئی اور معاملہ تھا نے تک جا پہنچا جس کے دوران بچی روتی رہی۔

بچی کے والد کا کہنا تھا کہ اسے لینے گیا تواسکول انتظامیہ نے بدتمیزی کی اورتشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اسکول کی چھٹی ہوجانے کے باوجود میری بیٹی کو 2 گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھا۔

بچی کے والد کا کہنا تھا کہ پولیس نے آکر مداخلت کی اور میرے بچی کو اسکول انتظامیہ کی چنگل سے آزاد کرایا تاہم قانونی کارروائی کے لیے ہمیں کچھ دیر تھانے میں ٹھہرنا پڑا۔

طالبہ کے والد کے الزامات پراسکول انتظامیہ نے موقف اختیار کیا کہ بچی کے والد کی جانب سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں وہ خود اسکول دیر سے آئے تھے۔

اسکول انتظامیہ نے کہا کہ والد کے آنے تک ہم نے طالبہ کو اسکول میں ہی رکھا کیوں کہ طلبا کو ان کے والدین کے حوالے ہی کیا جاتا ہے اکیلے یا کسی انجان کے ساتھ جانے کی اجازت نہیں ہوتی۔

کم سن طالبہ کے والد کی شکایت اور اسکول انتظامیہ کا موقف اپنی جگہ لیکن اس معاملے میں تین سالہ طالبہ کو تھانے جانا پڑ گیا اس دوران وہ مسلسل روتی رہی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں