بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

عید پر جانوروں کی آلائشیں پھینکنے، سری پائے بھوننے پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب میں عیدالاضحی کے موقع پر جانوروں کی آلائشیں پھینکنے اور سری پائی بھوننے کے غیر قانونی کاروبار پر دفعہ 144 نافذ کرکے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں عیدالاضحیٰ کے حوالے سے صوبے میں سیکیورٹی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں عیدالاضحیٰ کے موقع حفظان صحت کے اقدام کے طور پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں نہروں اور نالوں میں پھینکنے اور سری پائے بھوننے کے غیر قانونی کاروبار پر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے پابندی عائد کر دی گئی۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ نے صوبائی، ڈویژنل، ضلع اور تحصیل سطح پر کنٹرول رومز مزید فعال کا کرنے کا حکم دیا۔

اجلاس میں صوبے بھر میں 2600 مساجد اور 900 عید گاہوں پر سیکیورٹی کے انتظامات پر رپورٹ پیش کی گئی اور مریم نواز نے سیکیورٹی انتظامات کے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ کے احکامات کے تحت عید کے موقع پر جامع مساجد اور عیدگاہوں میں نگرانی کیلیے کیمرے اور چیکنگ کے لیے واک تھرو گیٹس نصب ہوں گے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے پارکس میں بچوں کیلیے جھولوں اور سلائیڈرز کے معائنے کا حکم دیا اور کہا کہ پارکوں میں جھولوں کا باقاعدہ معائنہ اور حفاظتی معیار کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی بڑھائی جائے۔ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز  نہیں دی جا سکتی۔

مریم نواز نے لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال اور اسلحے کی نمائش پر پابندی یقینی بنانے، مویشی منڈیوں، بازاروں اور مارکیٹوں کی سیکیورٹی کیلیے فول پروف انتظامات کرنے۔ مویشی منڈیوں میں صفائی، شیڈز، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور جراثیم کش اسپرےکرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں