ایشیا کپ کا رواں ماہ 30 اگست سے آغاز ہو رہا ہے جو پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا ایونٹ کے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو رہی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں ایشیا کپ 30 اگست سے شروع ہوگا جو دو مراحل میں کھیلا جائے گا پہلے مرحلے میں چار میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے جب کہ فائنل سمیت 9 میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔
ایشیا کپ کے دوسرے مرحلے کے سری لنکا میں کھیلے جانے والے میچز کی ٹکٹوں کی فروخت شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگی۔ پی سی بی اورایشین کرکٹ کونسل اپنےآفیشل سوشل میڈیاچینل پراعلان کریں گے۔ اس میں دو ستمبر کو پالی کیلے میں ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کے ٹکٹس بھی شامل ہیں۔
پاکستان میں کھیلے جانے والے میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت گزشتہ ہفتے شروع ہو چکی ہے۔
ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کا ٹکٹ کتنے کا ہوگا؟
واضح رہے کہ پاکستان اور نیپال کے درمیان میچ سے ایونٹ کا آغاز ہوگا جو 30 اگست کو پاکستان میں کھیلا جائے گا جب کہ سری لنکا کی سر زمین پر 31 اگست کو پالیکلے اسٹیڈیم میں سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔