امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ٹفنی ٹرمپ نے اپنے نومولود بیٹے کی تصاویر پہلی بار سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کر دیں۔
ٹفنی ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر نومولود بیٹے کی تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا کہ ہماری زندگی کی محبت، اے ٹی بی‘۔
ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق اہلیہ مارلا میپلز کی اکلوتی بیٹی کے ہاں 15 مئی 2025 کو پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے الیگزینڈر ٹرمپ بولوس رکھا ہے۔
The love of our lives, ATB pic.twitter.com/r7fziTVAad
— Tiffany Ariana Trump (@TiffanyATrump) July 3, 2025
29 سالہ ٹفنی نے 25 سالہ لبنانی نژاد امریکی ارب پتی بولوس سے ڈونلڈ ٹرمپ کے پرائیویٹ کلب میں شادی کی تھی۔ جوڑے کی ملاقات 2018 میں کلب میں سینٹورینی میں چھٹیوں کے دوران ہوئی تھی۔