جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

سلمان خان کی ”ٹائیگر 3“ نے ایڈوانس بکنگ سے 12.43 کروڑ کما لئے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: سلمان خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی کی ٹائیگر 3 نے ایڈوانس بکنگ کے ذریعے ہی کروڑوں روپے کمالئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹائیگر 3 کی ریلیز کے پہلے دن 4,62,327 ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں۔ اس میں ہندی 2D ورژن کے لیے 4,35,913 ٹکٹس اور تیلگو 2D ورژن کے 14,158 ٹکٹس شامل ہیں۔

یہ فلم تامل زبان میں بھی ریلیز کی جائے گی جس کے 1957 کے ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں۔ IMAX ورژن میں ٹائیگر 3 دیکھنے کا جنون بھی بہت زیادہ ہے کیونکہ 8203 ٹکٹ پہلے ہی دن کے لیے بک ہو چکے ہیں۔

- Advertisement -

یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ ٹائیگر 3 عمان اور کویت میں ریلیز نہیں ہو سکے گی اور اس پابندی کی وجہ ممکنہ طور پر فلم میں کترینہ کیف کا تولیہ کا سین ہے۔

ایکشن اور جاسوسی فرنچائز کی یہ تیسری فلم ہے اور اس سے قبل 2012 میں ایک تھا ٹائیگر اور 2017 میں ٹائیگر زندہ ہے ریلیز کی جاچکی ہے۔

فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کے بعد سلمان خان ’ٹائیگر 3‘ میں جلوہ گر ہوں گے جس کی ریلیز رواں سال 12 نومبر کو دیوالی کے دن شیڈول ہے۔ منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں کترینہ کیف بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں