اشتہار

’ٹائیگر 3‘ کی ریلیز کے ساتھ ہی فلم کے لیے بری خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر 3‘ کی ریلیز کے ساتھ ہی فلم کے لیے مشرق وسطیٰ سے بری خبر آگئی جہاں کئی ممالک میں اس کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میں مسلم کرداروں کی منفی تصویر کشی کی وجہ سے کویت اور قطر جیسے ممالک میں ’ٹائیگر 3‘ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ٹائیگر 3 جو کہ گزشتہ دنوں ہی ریلیز ہوئی ہے اس میں مسلمانوں کو منفی کردار میں پیش کیا گیا ہے۔

2012 میں ریلیز ہونے والی ’ایک تھا ٹائیگر‘ اور 2017 میں ریلیز ہونے والی ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے بعد یہ فرنچائز کی تیسری فلم ہے جسے ’ٹائیگر 3‘ کے نام سے ریلیز کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

دیوالی کے موقع پر بالی ووڈ کی بڑے بجٹ کی یہ فلم اتوار کو ہندوستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی جس میں سلمان خان اور کترینہ کیف ایکشن سے بھرپور کردار میں نظر آرہے ہیں۔

افتتاحی دن فلم دیکھنے کے بعد ناقدین نے ٹائیگر 3 میں ایکشن سیکوینس اور سلمان خان کی پرفارمنس کی تعریف کی ہے۔

تاہم، کویت اور قطر جیسے مشرق وسطیٰ کے کچھ ممالک فلم کی ریلیز پر پابندی عائد کرنے کی رپورٹس سامنےآرہی ہیں، جہاں ان ممالک میں فلم نمائش کے لیے پیش نہیں کی جائے گی۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ فلم پر پابندی کے پیچھے ایک اہم وجہ مسلم کرداروں کی منفی تصویر کشی ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے حوالے سے بیانہ فلم پر پابندی کی وجہ ہوسکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں