ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ٹائیگر تھری کے تہلکہ خیز ٹیزر کے بعد شاہ رخ کا ردعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ کے بے تاج بادشاہ اور سپراسٹار سلمان خان کے قریبی دوست کنگ خان نے ٹائیگر تھری کے ٹیزر پر اپنا ردعمل دیا ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ دونوں کے درمیان تعلقات کتنے بہترین ہیں۔

سلو بھائی کی ٹائیگر تھری کے ٹیزر نے ریلیز ہوتے ہی تہلکہ مچادیا ہے اور ہر طرف اسی کا چرچا ہے، اسی حوالے سے ایک مداح نے شاہ رخ خان سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سوال کیا کہ کیا انھوں نے ٹائیگر تھری کا ٹیزر دیکھ لیا؟

اس کے جواب میں ’جوان‘ کے اداکار کا کہنا تھا کہ ’ٹائیگر تھری زبردست لگ رہی ہے۔ بھائی بھائی ہی ہے، مجھے یہ بہت پسند آیا۔‘ ساتھ میں انھوں نے اپنی فلم جوان کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

اس سے قبل سلمان خان بھی ان کی بلاک بسٹر فلم جوان کے ریلیز ہونے سے پہلے اپنی بھرپور محبت کا اظہار کرچکے ہیں۔

دبنگ خان نے انسٹاگرام پر لکھا تھا کہ ’پٹھان جوان بن گیا، شاندار ٹریلر، بہت پسند آیا، اس طرح کی فلمیں ہمیں صرف سنیما میں دیکھنی چاہئیں، میں تو اسے پہلے دن ہی دیکھنے والا ہوں، مزہ آگیا، واہ‘۔ جس پر شاہ رخ نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

واضح رہے کہ شاہ رخ نے ’ایکس‘ پر ایک ’آسک می اینی تھنگ‘ سیشن رکھا تھا جس میں مداحوں نے ان سے مختلف سوالات پوچھنے کے ساتھ ٹائیگر تھری کے حوالے سے بھی پوچھا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں