تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بھوکے چیتے نے اسکول ٹیچر کو لقمہ اجل بنا ڈالا

نئی دہلی: بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں جنگلی چیتے نے حملہ کر کے استاد کی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مدھیا پردیش کے ضلع سونی میں واقع گاؤں کھواسا بفرزون کے جنگلات میں چیتے نے 24 سالہ اسکول ٹیچر پر حملہ کیا اور اسے ہلاک کردیا۔

محکمہ جنگلات کے مطابق انہیں جمعے کے روز اطلاع ملی کہ پرائمری اسکول ٹیچر منوج دھریوو دو لکڑیاں کاٹنے کی غرض سے جنگل گئے اور پھر لاپتہ ہوگئے۔

مزید پڑھیں: افسوسناک واقعہ، چیتے کے حملے میں کمسن بچہ ہلاک

لاپتہ ٹیچر کی تلاش شروع ہوئی تو مقامی افراد اور محکمہ وائلڈ لائف کے افسران کو جنگل میں چیتے کے پنچوں اور خون کے نشانات نظر آئے، انہوں نے پیچھے چلنا شروع کیا تو  سے اُن کے اعضاء برآمد ہوئے۔ محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق چیتے نے منوج پر حملہ کر کے انہیں ہلاک کیا اور پھر اُن کے اعضا (سر اور پیر) کھا گیا۔ محکمہ وائلڈ لائف نے چیتے کو مارنے کا فیصلہ کیا جس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مدھیا پردیش کے جنگل میں مقامیوں کو جنگلی جانور نظر تو آتے تھے مگر اس طرح کا اندوہناک سانحہ پہلے کبھی پیش نہیں آیا۔

Comments

- Advertisement -