منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

تیندوے کا گھر میں گھس کر حملہ، پالتو کتا دبوچ کر لے گیا (ویڈیو وائرل)

اشتہار

حیرت انگیز

آپ نے شیروں کے انسانی آبادی میں گھسنے کے واقعات تو سنے ہوں گے لیکن کیا کبھی ایسا ہوا کہ کسی تیندوے نے گھر میں داخل ہوکر حملہ کیا ہو؟

سوال سن کر آپ حیران رہ گئے ہوں گے لیکن یہ حقیقت ہے کیوں کہ سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیو وائرل ہے جس میں تیندوے کو گھر میں گھس کر پالتو کتے کا لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مناظر میں دیکھا گیا کہ تیندوا دروازے کو پھلانگتا ہوا گھر کے صحن میں آیا اور چھپے ہوئے کتے کو منہ سے پکڑ کر چلتا بنا، ویڈیو میں کتے کو مزاحمت کرتے بھی دیکھا گیا۔

- Advertisement -

تیندوے کی آمد پر دیگر کتوں کی بھی بھونکنے کی آوازیں سنائی دیں۔ ویڈیو دیکھنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ جنگل میں خوراک کی کمی کے باعث جانور انسانی آبادی کا رخ کرتے ہیں جس کے باعث ایسے واقعات رونما ہورہے ہیں۔

ایسے حادثات کی ایک وجہ جنگل سے لکڑیوں کی کٹائی اور اس کا جغرافیہ کم ہونا بھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں