تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

سرکس کا چیتا بھپر گیا، 2 بچے زخمی

شنگھائی: چین کے شمالی صوبے میں سرکس کے دوران چیتے بپھر گیا جس کے نتیجے میں دو بچوں کو زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق سرکس میں عام طور پر خونخوار جانور عام طور پر تماشہ دکھانے کے لیے رکھے جاتے ہیں البتہ بعض اوقات ان کا رکھنا کسی خطرے سے خالی نہیں ہوتا۔

خون خوار جانور کو ویسے تو باقاعدہ تربیت دی جاتی ہے مگر بعض اوقات یہ بری طرح سے بپھر جاتے ہیں جس کی وجہ سے کبھی مالک اور کبھی تماشہ دیکھنے والوں کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا کا مقبول ترین سرکس 150 سال بعد بند

چین کے شمالی صوبے شنگھائی میں سرکس منعقد کیا گیا جس کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد پہنچی تاہم افسوسناک واقعہ اُس وقت پیش آیا جب سرکس کے دوران چیتا بپھر گیا۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چیتے نے پنجرے سے باہر نکلتے ہی عوام پر حملہ کردیا جس کی وجہ سے وہاں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ جان بچانے کے لیے بھاگنے لگے۔

اس موقع پر ہجوم میں 2 بچے بھی شامل تھے جو  خوش قسمتی سے معمولی زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ منتظمین نے فوری طور پر اقدامات کرتے ہوئے چیتے کو قابو کر کے ایک بار پھر پنجرے میں بند کیا۔

ویڈیو دیکھیں


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -