تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ٹائیگر فورس کی ٹی شرٹس، حکومت نے قوم کو حقیقت بتا دی

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے سوشل میڈیا پر زیر گردش ٹائیگر فورس کے نام سے تیار ہونے والی شرٹس سے اظہار لاتعلقی کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ سوشل میڈیا پر موجود تصاویر کا "ٹائیگر فورس” سے قطعی کوئی تعلق نہیں، حکومتی سطح پر ایسی کوئی شرٹس پرنٹ کروائی جا رہی ہیں نہ حالات ایسے اقدامات کا اجازت دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس مکمل طور پر سیاسی وابستگی سے بالاتر ہے،‏کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کسی ایک جماعت کی نہیں پورے پاکستان کی ہے۔

عثمان ڈار نے سوشل میڈیا صارفین سے خصوصی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی نوعیت کے معاملے کو متنازعہ بنانے کی بجائے حکومت کی کوششوں کا ساتھ دیں، اپنی توانائیاں کورونا وائرس کے پھیلاو کی روک تھام کے لئے مثبت طور پر استعمال کریں۔

واضح رہے کہ کورونا ریلیف سرگرمیوں میں معاونت کے لیے وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں نوجوانوں پر مشتمل ٹائیگر فورس بنانے کا اعلان کیا ہے اور اب تک 3 لاکھ سے زائد افراد خود کو رجسٹرڈ کروا چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -