تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

’بڑے میاں، چھوٹے میاں‘ کے فلاپ کا خطرہ، ٹائیگر پر فیس کم لینے کیلیے دباؤ

ممبئی: بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف کی فلم ’باغی 3‘ اور ’ہیرو پنتی 2‘ کی ناکامی کے بعد ان کی اگلے سال ریلیز ہونے والی ’بڑے میاں، چھوٹے میاں‘ کے فلاپ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ’باغی 3‘ کورونا وائرس کی وبا کے باعث ناکام ہوئی جبکہ ’ہیرو پنتی 2‘ بھی سنیما گھروں میں کچھ خاص کارکردگی نہ دکھا سکی اور صرف 24 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔

مصنف ششانک کھیتان نے فلم ’اسکرو ڈھیلا‘ کی خصوصی ویڈیو جاری کی جسے کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ بعد میں فلمساز کرن جوہر نے فلم کو غیر معینہ مدت کے لیے روکنے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں: ٹائیگر شروف اور دیشا پٹانی میں علیحدگی کی بڑی وجہ سامنے آگئی

اب رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ ’بڑے میاں، چھوٹے میاں‘ کے فلمسازوں نے تمام تر صورتِ حال کا بغور جائزہ لینے کے بعد ٹائیگر شروف سے آدھی فیس وصول کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

ٹائیگر شروف نے ’ گنپتھ پارٹ ون‘ اور ’اسکرو ڈھیلا‘ کو 35 جبکہ ’بڑے میاں، چھوٹے میاں‘ کو 45 کروڑ روپے میں سائن کیا ہے۔

اس پر کئی بڑے فلمسازوں اور ہدایت کاروں نے اعتراض اٹھایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک اداکار کو فلم کے لیے اتنی بڑی رقم ادا کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، یہ غلط روایت ڈالی جا رہی ہے۔

دوسری جانب کچھ اداکار فلم کے لیے 17 سے 22 کروڑ روپے فیس وصول کرنے کے تیار ہیں۔ ٹائیگر شروف پر اس متعلق مزید دباؤ بڑھ گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -