مائیکل جیکسن اور بھارتی اداکار ٹائیگر شیروف سے متاثر پاکستانی بچے سبحان سہیل کی ڈانس ویڈیو نے نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی دھوم مچادی۔
بھارتی اداکار و معروف ڈانسر ٹائیگر شیروف بھی اپنے پاکستانی مداح سے ملنے کیلئے بے چین ہیں ان کا کہنا ہے کہ کسی دن اس بچے سے ضرور ملاقات کروں گا۔
فن اور سوشل میڈیا کی سرحدیں نہیں ہوتی، اس بات کو ثابت کیا ہے ایک پاکستانی بچے سبحان سہیل کی ڈانس ویڈیو نے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر زیرگردش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ ہوبہو ٹائیگر شیروف کی طرح ڈانس کرنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ وہ اس میں کامیاب بھی رہا۔
بلوچستان کے علاقے تربت سے تعلق رکھنے والے اس بچے کو اسکول یونیفارم میں بریک ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ سبحان سہیل نے اپنے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بڑا ہو کر ٹائیگر شروف جیسا بننا چاہتا ہے، اس کو ڈانس کا خیال ٹائیگر کی ویڈیو دیکھ کر ہی آیا تھا۔
یہ ویڈیو جب ٹائیگر شروف تک پہنچی تو انہوں نے بھی سوشل میڈیا پر اپنا ردِ عمل دیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اس بچے سے کسی دن ملاقات کریں گے۔