ہفتہ, اپریل 12, 2025
اشتہار

ٹائیگرز ووڈز کی ونیسا ٹرمپ سے روابط کی تصدیق

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ بہو ونیسا ٹرمپ سے سابق عالمی نمبر ون گولفر ٹائیگرز ووڈز نے روابط کی تصدیق کر دی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ جونئیر کی سابقہ اہلیہ ونیسا اور ووڈز کی دوستی کے چرچے 5 ماہ سے ہورہے ہیں۔

اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ووڈز نے ونیسا کا نام نہیں لکھا، بلکہ تصاویر لگائی ہیں اور پیغام میں لکھا ہے کہ زندگی آپ کے ساتھ بہتر ہے اور آگے سفر کی منتظر ہے۔

پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ نجی زندگی کی پرائیویسی رکھنے کو سراہیں گے۔ ونیسا کی ڈونلڈ ٹرمپ جونئیر کے ساتھ 2005ء سے 2018ء تک 12 برس شادی قائم رہی۔ اس کے بعد دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں میں کئی چیزیں مشترکہ ہیں، یہ دونوں نجی زندگی پرائیویٹ رکھتے ہیں اور دونوں والدین بھی ہیں۔

دونوں کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ گزشتہ برس تھینکس گیونگ ڈے سے شروع ہوا، دونوں کے درمیان تعلقات آ گے بڑھ رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان کی ملاقات کیسے ہوئی کچھ واضح نہیں لیکن دونوں فلوریڈا میں رہتے ہیں، ونیسا کی بڑی بیٹی کائی ٹرمپ گولف کی شوقین ہیں، وہ اپنے دادا کے ساتھ بھی گولف کھیلتی ہیں۔

امریکی صدر کے خط سے متعلق ایران کا بڑا بیان

یاد رہے کہ ووڈز نے 2010ء میں اہلیہ سے علیحدگی کے بعد شادی نہیں کی جبکہ ٹرمپ جونیئر اور ونیسا میں علیحدگی 2018ء میں ہوئی تھی۔

اہم ترین

مزید خبریں