جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

وزیراعظم کے خطاب کے بعد ٹائیگر فورس کے رضاکار متحرک

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کے خطاب کے بعد ٹائیگر فورس کے رضاکار متحرک ہوگئے اور ایس او پیز پرعمل درآمد کیلئے’’نو ماسک نو سروس‘‘مہم شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے خطاب کے بعد ٹائیگر فورس کے رضاکار متحرک ہوگئے اور مختلف شہروں میں عوامی آگاہی کیلئے نکل پڑے۔

ٹائیگر فورس کے رضاکاروں نے ایس او پیز پرعمل درآمد کیلئے’’نو ماسک نو سروس‘‘مہم شروع کر دی اور دکانوں، مارکیٹوں میں نو ماسک نو سروس کے کارڈز کی تقسیم کی گئی۔

- Advertisement -

وزیراعظم کی ہدایت کےمطابق ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، ٹائیگر فورس نے کہا جو شخص ماسک نہیں پہنے گا اسے خدمات کی فراہمی روک دی جائے گی اور ماسک پہننے والے شخص کو ہی دکانوں میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

رضاکاروں کا کہنا تھا کہ دکان مالکان ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے رضاکاروں سے تعاون کریں گے ، نو ماسک نو سروس کی مہم کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلایا جائے گا۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کے رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ برطانیہ اور پاکستان نے رضاکاروں کی رجسٹریشن شروع کی، ہم نے 10 لاکھ رضاکاروں کی رجسٹریشن شروع کی، ایک لاکھ 75 ہزار رضاکاروں نے کام کیا، محدود لاک ڈاؤن کے لیے ٹائیگر فورس کو ٹریننگ دی جائے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کھولنےکیلئےایس اوپیزتیارکیے تاکہ ان پرعمل ہو، کرونا سے متعلق ایس او پی پر عمل کی ضرورت ہے، کورونا ٹائیگرز لوگوں میں شعور پیدا کریں گے، ٹائیگرفورس کو کیا کرنا ہے، باقاعدگی سے ہدایات جاری کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں