اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ہائی وے پر اچانک آکر بنگال ٹائیگر نے کیا کیا؟ کمزور دل افراد نہ دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

اگر آپ کہیں سفر پر ہوں اور آپ کے سامنے اچانک کوئی خونخوار جانور آجائے تو یقیناً آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ہائی وے پر اچانک رائل بنگال ٹائیگر آگئے جسے دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہوگئے۔

مذکورہ ویڈیو آنند مہندرا نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بنگال ٹائیگر سڑک پر مٹر گشت کررہے ہیں اور ان میں سے ایک چیتا موٹر سائیکل کے پاس جاتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو دیکھ کر ہائی وے پر سفر کرنے والی فیملیز وہیں رک گئیں، ویڈیو بچوں کے خوفزدہ ہونے کی آواز بھی سنی جاسکتی ہے۔

ایک شخص ویڈیو میں شیر کے بارے میں کسی کو بتا رہا ہے اور ساتھ بیٹھی ایک خاتون کہہ رہی ہیں کہ ہم رسک نہیں لے سکتے۔

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے بھی کیے جارہے ہیں اور اس لاکھوں ویوز حاصل ہوچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں