جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

ٹک ٹاک کے جنون نے تین دوستوں کی جان لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

نارووال : ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے جنون کے باعث تین دوست نہر میں ڈوب گئے، ایک نوجوان کی لاش نکال لی گئی دو کی تلاش جاری ہے،

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ٹک ٹاک کے شوقین افراد کی تعداد لاکھوں میں ہے جو اپنی ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرتے ہیں، اس دوران ہزاروں نوجوان خطرناک انداز میں ویڈیو بنا کر ایپ پر ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں جس کے باعث گزشتہ ایک سال کے دوران درجنوں افراد نوجوان اپنی زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تین دوست ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نارووال کی ڈھلی نہر میں ڈوب گئے۔ ایک نوجوان کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچالیا جبکہ دیگر 2 کی تلاش کا کام اب بھی جاری ہے۔ ڈوبنے والے نوجوانوں کو تلاش کرنے کیلئے ریسکیو اور مقامی لوگوں کی جانب سے آپریشن کیا جارہا ہے۔

ریسیکیو 1122 کے اہلکاروں نے دو نعشوں کی تلاش کے لئے آپریشن شروع کردیاہے، نہر میں پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے ریسیکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پیر کو ہی گوجرانوالہ سے ایک نوجوان کے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے چکر میں نہر میں ڈوبنے کی خبر آئی تھی۔ دسویں جماعت کا طالبعلم کلیم بٹ ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے اوجلہ نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا تھا۔

میٹرک کا طالب علم18سالہ کلیم بٹ گوجرانوالہ کے پوش علاقے واپڈا ٹائون کا رہائشی ہے، کلیم بٹ اپنے دوستوں کے ساتھ نہانے نہر پر آیا تھا، کلیم بٹ ٹک ٹاک بنواتے ہوئے نہر میں گر گیا اور اچانک تیزلہروں کی نذر ہو گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں