تازہ ترین

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان...

نئے قرض کیلئے مذاکرات، آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

واشنگٹن : آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹیلینا...

ٹک ٹاک نے لاکھوں پاکستانی ویڈیوز ہٹا دیں

ٹک ٹاک نے پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان میں 6.5 ملین ویڈیوز ہٹا دیں۔ ‏

مختصر ویڈیوز بنانے اور شیئر کرنے والے عالمی پلیٹ فارم، ٹک ٹاک نے آج اپنی سہ ماہی ‏ٹرانسپیرنسی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان دوسری بڑی مارکیٹ ہے جہاں ٹک ٹاک ‏کی کمیونٹی گائیڈ لائنز، ٹرمز آف سروس کی خلاف ورزی کرنے والی اور کووِڈ19-کے بارے میں ‏گمراہ کن معلومات پھیلانے والی ویڈیوز ہٹائی گئیں۔

جنوری،2021 تا مارچ 2021 کے عرصے کے میں 61,951,327 ویڈیوز کو عالمی سطح پر ہٹایا گیا جو ‏ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی گئیں تمام ویڈیوز کے 1 فیصد سے بھی کم ہیں۔ ٹک ٹاک نے اِن وڈیوز میں ‏سے 91.3 فیصد ویڈیوز استعمال کرنے والوں کی جانب سے رپورٹ کیے جانے سے قبل ہٹائیں جبکہ ‏‏81.8 فیصد ویڈیوز دیکھے جانے سے قبل ہٹائی گئیں اور 93.1 فیصد ویڈیوز کو پوسٹ کیے جانے ‏کے 24 گھنٹوں کے اندر ہٹایا گیا۔

پاکستانی مارکیٹ میں، ٹک ٹاک نے6,495,992 ویڈیوز ہٹائیں۔ اِس طرح پاکستان دوسری بڑی مارکیٹ ‏بن گیا جہاں، امریکا کے بعد سب سے زیادہ ویڈیوز ہٹائی گئیں۔ اِسی عرصے میں،امریکا میں ‏‏8,540,088 ویڈیوز ہٹائی گئیں۔

ایک ذمہ دار پلیٹ فارم ہونے کی حیثیت سے، ٹک ٹاک عوامی صحت کے ماہرین کے ساتھ بھی کام ‏کر رہا ہے تاکہ کمیونٹی کو محفوظ رکھا جا سکے اور کووِڈ19- اور اِس کی ویکسین کے بارے میں ‏معلومات فراہم ہوتی رہیں۔سنہ 2021ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران،ٹک ٹک کے کووِڈ19-کے ‏انفارمیشن ہب کو، دنیا بھر میں، 1,535,114,921مرتبہ دیکھا گیا۔

Comments

- Advertisement -