کراچی: پیپلزپارٹی کے اراکین سندھ اسمبلی نے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی جانب سے شادی کے دعوے کو مسترد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی پی ارکان نے مبینہ شادی کو من گھڑت اور جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے۔ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ حریم شاہ سے کسی وزیر نے شادی نہیں کی ہے۔
رکن سندھ اسمبلی امداد علی پتافی بولے شادی کرنا سنت ہے لیکن حریم شاہ کا یہ سب ڈرامہ ہے، کسی وزیر نے ٹک ٹاک اسٹار سے شادی نہیں کی۔ شیم ممتاز کا کہنا ہے کہ حریم شاہ نام بتا دیں تاکہ مٹھائی ہم بھی کھالیں، ٹک ٹاک پر شہرت کے لیے یہ شوشہ چھوڑا گیا ہے۔
شاہینہ شیر علی کا ماننا ہے کہ شادی کرنا اچھا عمل ہے کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے، حریم شاہ کی شادی کا ایشو شہرت کے لیے ہے اور کچھ نہیں۔ ساجد جوکھیو نے مزاحیہ انداز میں کہا وزیر کو ڈھونڈ رہے ہیں لیکن شادی کا معاملہ جھوٹ ہے، حریم شاہ خود بتا دیں کس سے شادی کی ہے۔
حریم شاہ کے ساتھ شادی کی خبریں ، سعید غنی نے تردید کردی
ایم پی اے لال چنداکرانی کا کہنا تھا کہ کل سے اسمبلی میں ایک دوسرے کے ہاتھ دیکھے جارہے ہیں، کسی نے شادی نہیں کی ہم ایک دوسرے سے واقف ہیں۔
قبل ازین وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹک ٹاکر اسٹار حریم شاہ کے ساتھ شادی سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ محترمہ کو جانتا ہوں نہ کبھی ملا ہوں، نہ ہی نے انہیں دیکھا ہے، الحمدللہ میں اپنی واحد بیوی اور بچوں کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہا ہوں۔