تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

ٹک ٹاک کا زبردست فیچر، صارفین کے دل جیت لیے

مختصر ویڈیو شیئرنگ کی مقبول ایپ ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لیے زبردست فیچر پر آزمائش ‏شروع کر دی ہے۔

ٹک ٹاک پر ویڈیو کا دورانیہ بڑھانے کے بعد دیگر سوشل میڈیا ایپس کی طرح اسٹوریز کا فیچر تیار ‏کیا جارہا ہے۔ ‏

انسٹاگرام، فیس بک، اسنیپ چیٹ کی طرح اب ٹک ٹاک پر بھی صارفین اسٹوریز لگا سکیں گے اس ‏فیچر کی آزمائش شروع کر دی گئی ہے اور تجزیے کے بعد اسے متعارف کروایا جائے گا۔

فی الحال اسے محدود پیمانے پر متعارف کروایا گیا ہے تاکہ فیڈ بیک حاصل کر کے اس میں مزید ‏بہتری لائی جا سکے۔

دیگر سوشل میڈیا ایپس کی طرح ٹک ٹاک اسٹوری کی مدت بھی 24 گھنٹے ہو گی جو مقررہ مدت ‏کے بعد ازخود ختم ہو جائے گی۔اسٹوری میں صارفین، تصاویر، ویڈیوز لگا سکیں گے۔

اس حوالے سے ٹک ٹاک نے بھی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ محدود پیمانے پر اسٹوری آپشن کو ‏متعارف کروا کر ٹیسٹنگ کی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -