جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ٹک ٹاک نے پاکستانی صارفین کی ایک کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کردی

اشتہار

حیرت انگیز

مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستانی صارفین کی ایک کروڑ پچیس لاکھ ویڈیوز ڈیلیٹ کردی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک کی جانب سے 2022 کی پہلی سہ ماہی رپورٹ جاری کردی گئی ہے، جس کے مطابق پاکستان کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزیوں کے باعث حذف کی گئیں ویڈیوز کے اعتبار سے دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر رہا۔

رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک نے پاکستانی صارفین کی ایک کروڑ پچیس لاکھ ویڈیوز ڈیلیٹ کی، پاکستان میں کسی بھی ویڈیو کو اْس کے دیکھے جانے سے قبل ڈیلیٹ کرنے کی شرح 96.5 فیصد اور 24 گھنٹے کے اندر حذف کیے جانے کی شرح 97.3 فیصدرہی۔

- Advertisement -

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس-یوکرین جنگ کے تناظر میں ٹک ٹاک میں تحفظ کی ٹیم نے یوکرین جنگ پر توجہ مرکوز رکھی اور 41,191 ویڈیوز حذف کیں۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ویڈیوز حذف کی جانے والی ویڈیوز ممالک کی فہرست میں امریکا پہلے نمبر پر رہا، امریکا کی ایک کروڑ چالیس لاکھ چوالیس ہزار دو سو چوبیس ویڈیوز حذف کیں گئیں، جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں