بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

وائرل کانٹینٹ کیسے تخلیق کریں؟ ’ٹک ٹاک ایکسپیریئنس‘ کی شاندار تقریب کا احوال

اشتہار

حیرت انگیز

گزشتہ روز پاکستان بھر سے پہلی مرتبہ کری ایٹرز اور پبلشرز کراچی میں ایک روزہ ایونٹ ’’ٹک ٹاک ایکسپیریئنس‘‘ کے لیے جمع ہوئے، یہ ایونٹ ٹک ٹاک کی متحرک کمیونٹی کو نئے تجربات سے روشناس کرانے کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔

اس تقریب میں معلوماتی پینل مباحثے، عملی ورکشاپس، اور انٹرایکٹو سرگرمیوں کا ایک دل چسپ سلسلہ شامل کیا گیا تھا، جس کا مقصد پاکستان میں ٹک ٹاک کمیونٹی کو مزید بلندیوں تک لے جانا تھا، اس ایونٹ میں معروف صنعتی ماہرین نے کانٹینٹ کی حکمت عملی، کمیونٹی کی تشکیل، اور ابھرتے ہوئے رجحانات کے بارے میں قیمتی معلومات فراہم کیں۔

’ٹک ٹاک ایکسپیریئنس‘ میں کوک اسٹوڈیو ٹیم، ترکی کے میڈیا جائنٹ ترکواز میڈیا گروپ (Turkavaz Media Group) کے نمائندے اور پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی نمایاں شخصیات نے گفتگو کی، اور ینگ سٹنرز نے سرپرائز میوزیکل پرفارمنس کے ساتھ حاضرین کو محظوظ کیا۔

- Advertisement -

’ٹک ٹاک متھ بسٹرز‘ نامی سیشن میں اعلیٰ معیار کے کانٹینٹ سے متعلق عام غلط فہمیوں پر بات کی گئی، اور کری ایٹرز کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ ایسا کانٹینٹ تخلیق کریں جو ان کے ناظرین کی دل چسپی کا باعث ہو۔ CapCut نامی اہم سیشن میں جدید ترین ایڈیٹنگ ٹیکنالوجیز کا مظاہرہ کیا گیا، تاکہ کری ایٹرز اپنے کانٹینٹ کے پروڈکشن کے معیار کو بہتر بنا سکیں۔

ایک اہم پینل مباحثہ ’بلاک بسٹر کیسے بلاک بسٹر بنا‘ کے دوران ٹک ٹاک پر کوک اسٹوڈیو کے 15 ویں ایڈیشن کی کامیابی کی کہانی بیان کی گئی۔ کوک اسٹوڈیو کی ٹیم، جس میں محمد ابراہیم اور گلوکار عمیر بٹ شامل تھے، نے وائرل کانٹینٹ تخلیق کرنے، کری ایٹرز کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دینے اور ہیرو کانٹینٹ کو فروغ دینے کے حوالے سے قیمتی معلومات فراہم کیں۔

پاکستان میں ٹک ٹاک کے ہیڈ آف کانٹنٹ آپریشنز اینڈ مارکیٹنگ سیف مجاہد نے کہا ”ٹک ٹاک میں ہم مقامی کری ایٹرز اور پبلشرز کو وہ تمام ٹولز، علم اور حمایت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، جو انھیں مسلسل بدلتے ہوئے ڈیجیٹل منظرنامے میں ترقی کے لیے درکار ہیں۔ پہلی مرتبہ منعقد ہونے والا ٹک ٹاک ایکسپیرینس ایونٹ ہماری تخلیقی کمیونٹی میں کری ایٹویٹی، جدت اور ترقی کو فروغ دینے کے سفر میں ایک دلچسپ سنگ میل کی نشان دہی کرتا ہے۔“

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں