ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ٹک ٹاک پر دوستی کا انجام، لڑکی مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں لڑکی کو ٹک ٹاک پر لڑکے سے دوستی مہنگی پڑ گئی، دوست نے ساتھی کے ساتھ مل کر لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے ملت پارک میں ٹک ٹاک پر لڑکے سے دوستی کرنے والی لڑکی کو دوست نے ساتھی کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

متاثرہ لڑکی نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ 20 دن پہلے شیراز نامی لڑکے سے ٹک ٹاک پر دوستی ہوئی تھی، شیراز کے بلانے پر سمن آباد پہنچی تو اس نے گاڑی میں بٹھا لیا، گاڑی میں شیراز کے دو دوست بھی تھے، گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

متاثرہ لڑکی نے مقدمہ کے اندراج کے لیے تھانہ ملت پارک میں درخواست دے دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کی درخواست پر مقدمہ درج کیا جارہا ہے، میڈیکل کرانے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں