تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ٹک ٹاک استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خبر

بیجنگ: معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے صارفین کو بڑی سہولت دینےکے حوالے سے کام شروع کردیا۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق مختصر دورانیے کی ویڈیوز کے لیے استعمال ہونے والی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کی انتظامیہ نے ویڈیو کا دورانیہ سییکنڈز سے بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ٹک ٹاک انتظامیہ نے ویڈیو کا دورانیہ تین منٹ تک طویل کرنے کا فیچر آزمائش کے لیے متعارف کرادیا۔ جس کے ذریعے یہ معلوم کیا جاسکے گا کہ اگر صارف کو زیادہ دورانیے کی ویڈیو کی سہولت فراہم کی جائے تو اس کے کیا نتائج آئیں گے۔

ٹک ٹاک کی جانب سے طویل دورانیے کی ویڈیو کی سہولت محدود صارفین کو دی گئی ہے، اگر ابتدائی مرحلے میں کمپنی کو مثبت نتائج ملے تو جلد ہی اسے ایپلیکیشن کا حصہ بنا دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاک سے ٹکر، معروف ایپلکیشن میدان میں آگئی

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک ایپ میں نئے فیچر کا اضافہ

واضح رہے کہ ٹک ٹاک صارفین کو اس وقت زیادہ سے زیادہ ایک منٹ کی ویڈیو شیئر کرنے کی اجازت ہے، یہی بات کمپنی کو منفرد بھی بناتی ہے کیونکہ طویل دورانیے کی ویڈیوز عام طور پر یوٹیوب پر شیئر کی جاتی ہیں۔

مختصر ویڈیوز کی وجہ سے ٹک ٹاک نے بہت کم عرصے میں پذیرائی حاصل کی کیونکہ صارف ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ ایک منٹ میں دیکھ کر دوسری کی طرف چلا جاتا ہے۔

ٹک ٹاک کی جانب سے ویڈیو کا دورانیہ بڑھانے کے حوالے سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا البتہ سوشل میڈیا پر نظر رکھنے والے ماہر کا کہنا ہے کہ یہ فیچر چند صارفین کے زیر استعمال ہے۔

Comments

- Advertisement -