تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

ٹک ٹاک کا بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن، 1 کروڑ چالیس لاکھ ویڈیوز ڈیلیٹ

بیجنگ: موبائل فون پر استعمال ہونے والی معروف ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک نے گائیڈ لائن کی خلاف ورزی پر 1 کروڑ چالیس لاکھ ویڈیوز پلیٹ فارم سے ڈیلیٹ کردیں۔

ٹک ٹاک ترجمان کی جانب سے منگل کے روز جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پلیٹ فارم پر دنیا بھر سے شیئر ہونے والی ویڈیوز میں سے 1 کروڑ چالیس لاکھ ایسی تھیں جو غیرمعیاری تھیں یا پھر اُن میں پالیسی کو نظر انداز کیا گیا تھا۔

اعلامیے کے مطابق گائیڈ لائن کی خلاف ورزی پر بنائی جانے والی تمام ویڈیوز کو ہٹا دیا گیا ہے۔ ٹک ٹاک ٹرانسپرینسی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 96.4 فیصد ویڈیوز کو صارفین کے رپورٹ کرنے سے پہلے ہی ڈیلیٹ کردیا گیا جبکہ 90.3  فیصد ویڈیوز کو صارفین نے دیکھنے کے بعد رپورٹ کیا۔

مزید پڑھیں: خودکشی کی وائرل ہوتی ویڈیو پر ٹک ٹاک کا اہم اقدام

ترجمان کے مطابق کرونا کے خلاف بنائی جانے والی ویڈیوز کو بھی پلیٹ فارم سے ہٹا دیا گیا ہے اس کے علاوہ انتخابات یا سیاسی مقاصد کے لیے بنائی جانے والی ویڈیو ز کو بھی ڈیلیٹ کیا گیا ہے۔

ٹک ٹاک نے خودکشی کے رجحان، غیراخلاقی اور نازبیا ویڈیوز بھی ڈیلیٹ کیں۔

کمپنی نے یہ کریک ڈاؤن ایک ایسے وقت میں کیا گیا جب امریکا کے محکمہ اقتصادیات نے ٹک ٹاک ڈاؤن لوڈ کرنے اور اس کی اپ ڈیٹس پر مکمل پابندی عائد کردیا ہے۔

امریکی حکام کا ماننا ہے کہ ٹک ٹاک پر صارفین کا ڈیٹا محفوظ نہیں ہے، 1 ارب سے زائد امریکی اس ایپ کو استعمال کررہے ہیں جن کا ڈیٹا چین کی سیاسی جماعت کے پاس موجود ہے۔

Comments

- Advertisement -