بیجنگ: چین میں ٹک اسٹار کو فالوورز بڑھانے کے لیے کرتب دکھانا مہنگا پڑ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین میں واقعہ فیروزن جھیل میں ٹک اسٹار نے ویڈیو بنانے کی تھانی تو اسے لینے کے دینے پڑ گئے، ٹک ٹاک اسٹار خوش قسمتی سے موت کے منہ سے واپس آگیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برف سے ڈھکی جھیل میں ایک جگہ سے جیسن کلارک اندر کی جانب چلے جاتے ہیں اور دوسرا شخص ویڈیو بنانے میں مصروف ہیں لیکن وہ تیرتے ہوئے راستہ بھٹک جاتے ہیں جس کے سبب ان کی مشکلات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔
کلارک چند سیکنڈز کے بعد مذکورہ مقام پر پہنچ جاتے ہیں لیکن انہوں نے آپ بیتی شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میں نے سوچا نہیں تھا کہ برف کی موٹی پرت کے نیچے سے واپس آپاؤں گا۔
این وائی پوسٹ کے مطابق کلارک نے ان کلپ کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے 32000 سے زائد فالوورز ہیں تاہم انسٹاگرام پر پریشان کن کلپ نے 2 لاکھ سے زائد لوگوں کی توجہ مبذول کرادی جس میں اداکار ول اسمتھ بھی شامل ہیں۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کلارک برف کے نیچے تیراکی کرتے ہوئے واپس جانے کا راستہ تلاش کررہے ہیں ایک موقع پر وہ منجمد جھیل میں سوراخ ڈھونڈنے میں ناکام رہے اور انہیں اپنی پیٹھ سے برف توڑنے کی کوشش کرتے دیکھا گیا۔