اشتہار

ٹک ٹاک اسٹار "بیٹری” کا اصل نام کیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ٹک ٹاک پر نت نئے انداز سے مزاحیہ ویڈیوز بنانے والے فنکار بیٹری کا کہنا ہے کہ ویڈیوز کے شوق میں والدین سے بہت ڈانٹ پڑتی ہے تاہم اب پڑھائی پر بھی پوری توجہ دے رہا ہوں۔

لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک دنیا میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ ہے اور یہ ایپ پاکستان میں بھی بے حد مقبول ہے جس سے اب تک بے شمار لوگوں نے شہرت حاصل کی ہے۔

اس حوالے سے معروف ٹک ٹاک اسٹار محمد احمد عرف "بیٹری” کو اے آر وائی کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں مدعو کیا گیا، اس موقع پر شو کی میزبان ندا یاسر نے "بیٹری” سے دلچسپ گفتگو کی۔

- Advertisement -

بیٹری  نے بتایا کہ میری ویڈیوز دیکھ کر اکثر لوگ مجھے میرے چشمے کی وجہ سے بیٹری کہہ کر پکارتے تھے تو میں نے اپنی ویڈیوز میں بیٹری نام ہی رکھنا بہتر سمجھا جبکہ میرا اصل نام محمد احمد ہے ۔

محمد احمد نے بتایا کہ گزشتہ ساڑھے تین سال سے ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنا رہا ہوں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ویڈیوز بنانے کی وجہ سے پڑھائی پر بھی تھوڑا فرق پڑا جس کی وجہ سے والدیں سے بہت ڈانٹ بھی پڑی لیکن اب پڑھائی پر بھی پوری توجہ دے رہا ہوں۔

میزبان ندا یاسر نے محمد احمد عرف بیٹری سے کچھ وعدے لیے جس پر محمد احمد نے پورا کرنے کا وعدہ کیا، ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ وہ اپنے والدین کو خوش رکھوں گا اور اپنی پڑھائی بھی پوری کروں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں