کراچی: ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر پابندی کے باعث ٹک ٹاکر جنت مرزا نے ملک چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک پر ایک کروڑ فالوورز حاصل کرنے والی پہلی ٹک ٹاکر جنت مرزا نے ٹک ٹاک بند ہونے پر دلبرداشتہ ہوکر ملک چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔
نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل جنت مرزا کا تعلق فیصل آباد سے ہے، ماڈل نے بتایا کہ وہ پاکستان چھوڑ کر جاپان جانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
جنت مرزا نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن میں حصہ لیتے ہوئے مداحوں کو سوالات کرنے کی دعوت دی ہے۔
سوشل میڈیا پر صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے جنت مرزا نے بتایا کہ وہ جلد ہی پاکستان چھوڑ دیں گی، پاکستان چھوڑنے کی وجہ عوام کی ذہنیت ہے۔
جنت مرزا نے کہا کہ وہ سید نور کی فلم کی ریلیز کا بے تابی سے انتظار کررہی ہیں جس میں انہوں نے مرکزی کردار کے طور پر کام کیا ہے۔
ماڈل نے مزید بتایا کہ وہ جاپان سے رواں سال نومبر میں واپس آئیں گی۔