بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

ٹک ٹاک اسٹارز کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر رشتہ ازدواج میں منسلک

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کے مقبول ٹک ٹاک اسٹارز کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر شادی کے بندھن میں بندھ گئے، کنول اور ذوالقرنین کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کر کنول آفتاب ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور صارفین نے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اس جوڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

کنول آفتاب نے مہندی کی تقریب میں رقص بھی کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جوڑی کی جانب سے ڈھولکی کی تصاویر بھی شیئر کی گئی تھیں۔

ٹک ٹاکر کنول آفتاب کو 12 ملین فالوورز کے ساتھ جنت مرزا کے بعد پاکستان کی دوسری مقبول ترین ٹک ٹاکر ہونے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ ذوالقرنین لڑکوں میں 11 ملین فالوورز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

دونوں ٹک ٹاک کے علاوہ ٹی وی پربھی صلاحیتوں کے جوہردکھا چکے ہیں، ذوالقرنین کئی ٹی وی کمرشل میں کام کرچکے ہیں اور کنول نے نجی ٹی وی پر ایک شو کی میزبانی کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں