پشاور کی معروف ٹک ٹاکر سیما گُل المعروف ’سائیکو ارباب‘ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی ہے، جس میں موت کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاکر سیما گُل المعروف ’سائیکو ارباب‘ کی موت 6 اقسام کی نشہ آور گولیاں کھانے کے باعث ہوئی، رپورٹ میں جنسی زیادتی کے شواہد سامنے نہیں آئے۔
پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سیما گُل المعروف سائیکو ارباب 7 فروری کو اپنے کمرے میں مردہ حالت میں ملی تھی۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے یہ نتیجہ اخذ کیا جاسکتا ہے کہ ٹک ٹاکر کی موت زائد مقدار میں نشہ آور گولیاں کھانے کے باعث ہوئی۔
واضح رہے کہ 8 فروری کو فلیٹ سے معروف ٹک ٹاکر کی لاش برآمد ہوئی تھی، پولیس نے خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دیا تھا۔
فلیٹ سے معروف ٹک ٹاکر کی لاش برآمد
تھانہ میانی گیٹ کو دیے گئے ایک بیان میں اسلام آباد کے رہائشی محمد یاسین نے بتایا تھا کہ ان کی بہن سیما گل جسے سائکو ارباب کے نام سے جانا جاتا ہے، ایک مشہور ٹک ٹاکر تھی۔