جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

خاتون نے ٹک ٹاک پر شوہر کے انتقال کی جھوٹی خبر دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

رحیم یار خان: پنجاب کے شہر لیاقت پور میں خاتون نے فالوورز حاصل کرنے کے لیے ٹک ٹاک پر شوہر کے انتقال کی جھوٹی خبر دے دی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب  کے ضلع رحیم یار خان کے شہر لیاقت پور میں خاتون نے فالوورز کی خاطر شوہر عاطف راجپوت کے انتقال کی جھوٹی خبر پھیلادی، اہل علاقہ کی بڑی تعداد گھر کے باہر جمع ہوئی تو حقیقت سامنے آگئی۔

خاتون نے ویڈیو میں رونے کی اداکاری کرتے ہوئے بتایا کہ ’کار ایکسیڈنٹ میں جوہر جاں بحق ہوگئے ہیں۔‘

- Advertisement -

خاتون کی روتی ہوئی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی اور علاقہ مکینوں کا گھر کے باہر تانتا بندھ گیا جس کے بعد بہنوئی نے خاتون نے شوہر عادل راجپوت کے زندہ ہونے کی تصدیق کردی۔

عادل راجپوت کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور عادل راجپوت کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جہاں سوشل میڈیا صارفین ان کی موت کی افواہ پر تعزیت کا اظہار کرنے لگے۔

ویڈیو میں خاتون کا کہنا تھا کہ ’عادل نہیں رہے، عدنان کی کال آئی تھی، اس نے بتایا عادل کا ایکسیڈنٹ ہوگیا ہے وہ نہیں رہے، میرے ساتھ ہی ایسا کیوں ہوا؟۔’

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے سچ جاننے کے بعد بتایا کہ ’عادل راجپوت کے انتقال کی خبر جھوٹی ہے۔‘

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں