اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

لڑکی کو بلیک میل کرنے والا ٹک ٹاکر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے لڑکی کو بلیک میل کرنے والے ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو بلیک میل، ہراساں کرنے پر ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم لڑکی کو بلیک میل کرکے رقم کا تقاضا کرتا تھا، ملزم کے 2 موبائل فونز سے نازیبا مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، لڑکی کو بلیک میل کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار

واضح رہے کہ دو روز قبل ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے لڑکی کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان نے لڑکی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکی دی تھی۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ لڑکی سے پیسے مانگے گئے لیکن مطالبہ پورا نہ ہونے پر بلیک میل کرنے کےلیے تصاویر وائرل کرنے کی دھمکی دی گئی۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں