تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

ٹک ٹاکر نے جنّات کا علاقہ تلاش کرلیا؟ ویڈیو وائرل

گوگل میپ کے صارفین  اس بات سے بخوبی واقف ہوں گے کہ کمپنی نے گزشتہ دو سالوں میں اپنی سروس کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا ہے۔

اب گوگل میپ میں سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر بھی سامنے آتی ہیں، آپ جب میپ استعمال کرتے ہوئے تھری ڈی سہولت سے استفادہ کریں گے تو زوم کرنے پر مختلف دلچسپ و خوفزدہ کردینے والی تصاویر سامنے آسکتی ہیں۔

ویسے آپ خود بھی موبائل اٹھا کر اس کا تجربہ کرسکتے ہیں۔

امریکا سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاکر جیسن کلین نے اپنی آئی ڈی پر ایک حیرت انگیز ویڈیو شیئر کی، جسے دیکھنے والے سر پکڑ کر رہ گئے۔

جیسن نے اپنے موبائل میں گوگل میپ کھول کر نیواڈا کے علاقے کا انتخاب کیا اور اسٹریٹ ویو میں جاکر اسے زوم کرنا شروع کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسن نے ایک ایسا مقام تلاش کیا جہاں جنات نما مخلوق سفید کپڑوں میں ایک جگہ پر ساکت کھڑی تھی۔جیسن نے بتایا کہ یہ علاقہ لاس ویگاس سے تقریبا 194 کلومیٹر دور ہے، جس کو ہم نائی کاؤنٹی کے نام سے جانتے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے وضاحت کی کہ ان سفید کپڑے والوں کو دیکھ کر خوفزدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ یہ مجسمے ہیں، جو اس مقام پر موجود ہیں۔

Comments

- Advertisement -