ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

کراچی: جناح اسپتال میں مردہ لائی گئی لڑکی سے متعلق حقائق سامنے آنے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے جناح اسپتال میں مردہ حالت میں لائی جانے والی ٹک ٹاکر لڑکی کے بارے میں حقائق سامنے آنے لگے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے گھر والوں سے رابطہ کر لیا گیا جس کا آبائی تعلق شیخوپورہ سے تھا، اس کے گھر والوں کے کراچی پہنچنے کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے میں اب تک 2 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، لڑکی کی لاش چھوڑنے والے نے اپنا نام جبران بتایا تھا جبکہ لاش چھوڑنے والے کی شناخت رحمت علی کے نام سے ہوئی۔

حکام کے مطابق رات گئے ہی لڑکی ڈانس پارٹی میں ہلاک ہوگئی تھی، اس کی شناخت عائشہ کے نام سے ہوئی، متوفی کا موبائل پولیس کو نہیں ملا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ متوفیہ کی ٹک ٹاک ویڈیوز سامنے آئی ہیں جبکہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں