جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

سوشل میڈیا پر دھمکیاں: ٹک ٹاکر حریم شاہ کا سیکیورٹی کے لئے عدالت سے رجوع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر دھمکیاں موصول ہونے کے بعد سیکورٹی کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر حریم شاہ سوشل میڈیا پر دھمکیاں ملنے کے بعد اپنے شوہر بلال شاہ کے ہمراہ سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئیں۔

حریم شاہ نے سیکیورٹی کے لئے درخواست دائر کردی ، حریم شاہ کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ سوشل میڈیا اکاوٴنٹس کے ذریعے دھمکیاں ملی ہیں ، حریم شاہ کو سیکورٹی فراہم کی جائے۔

- Advertisement -

وکیل منیر احمد خان نے کہا کہ درخواست کی فوری سماعت کی استدعا کی گئی ہے ، درخواست میں آئی جی سندھ،محکمہ داخلہ و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست کی سماعت جسٹس افتاب احمد گورڑ پر مشتمل سنگل بینچ کرے گا۔

یاد رہے ٹک ٹاکر حریم شاہ نے وطن واپسی اور ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکنے کیلئے بھی سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں