تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ٹک ٹاک استعمال کرنے والے بچوں کی کڑی نگرانی کیلیے فیچر متعارف

آن لائن تجربات تمام عمر کے افراد کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں جبکہ نوعمر افراد کے لیے اس کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں کیوں کہ وہ ہر طرح کے خطرات کا باآسانی ہدف بن سکتے ہیں۔

یہ بات بالکل حیران کُن نہیں کہ والدین انٹرنیٹ استعمال کرنے والے بچوں کی نگرانی کرنا چاہتے ہیں۔ انہیں فکر رہتی ہے کہ بچے کس کے ساتھ رابطے میں ہیں، کیا بات کر رہے ہیں، کسے تلاش کر رہے ہیں اور اپنا وقت کس طرح گزار رہے ہیں؟

انٹرنیٹ پر بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنا ایک مشکل کام ہے۔ اسی مشکل کو حل کرنے کے لیے مختصر دورانیے کی ویڈیوز کے مقبول پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے ’فیملی پیئرنگ‘ فیچر متعارف کروا دیا۔

فیملی پیئرنگ (Family Pairing) فیچر کیا ہے؟

یہ فیچر والدین کو اس بات کا موقع دیتا ہے کہ وہ اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹس کو بچوں کے اکاؤنٹس کے ساتھ منسلک کر سکیں اور پلیٹ فارم پر اُن کی سرگرمیوں کو کنٹرول کر سکیں۔

بچوں کی نگرانی کرنے کا یہ زبردست طریقہ ہے جو تمام وقت ڈیجیٹل سیفٹی کو یقینی بناتا ہے۔ یہاں پر اس فیچر کے چھ پہلو ہیں جن کے بارے میں آپ کو معلوم ہونا چاہیے:

اسکرین ٹائم (Screen Time):

اگر بچوں کا اسکرین پر صرف ہونے والا وقت آپ کو پریشان کر رہا ہے تو خاطر جمع رکھیں کیوں کہ اب آپ فیملی پیئرنگ فیچر کے ذریعے اسے کنٹرول کر سکتے ہیں۔ ٹک ٹاک والدین کو بااختیار بناتا ہے کہ وہ اپنا اکاؤنٹ استعمال کرتے ہوئے بچوں کے لیے اسکرین ٹائم مقرر کر سکیں۔ اگر آپ کا بچہ ایک سے زیادہ ڈیوائسز سے استعمال کرتا ہے تب یہ سیٹنگ تمام ڈیوائسز پر لاگو ہو جاتی ہے۔

ریسٹریکٹڈ موڈ (Restricted Mode):

والدین کو مزید بااختیار بنانے کی غرض سے ٹک ٹاک اُنہیں اس بات کے انتخاب کا موقع فراہم کرتا ہے کہ اُن کے بچے ایپ میں کیا دیکھیں اور کیا نہیں۔ آسان الفاظ میں یہ کہ اگر والدین محسوس کرتے ہیں کہ کوئی مواد اُن کے بچوں کے لیے غیر موزوں ہے تو وہ اپنے بچوں کے اکاؤنٹس کی اُس مواد تک رسائی محدود کر سکتے ہیں۔

سرچ (Search):

والدین اس بات کا بھی فیصلہ کر سکتے ہیں کہ اُن کے بچے کس قسم کی ویڈیوز، ہیش ٹیگس(hashtags)، ساؤنڈز، لوگ یا مواد سرچ کر سکتے ہیں۔ اس طرح اُنہیں اپنے بچوں کے اکاؤنٹس پر مزید بہتر نگرانی حاصل ہوتی ہے۔

ڈائریکٹ میسیجز (Messages Direct):

ڈائریکٹ میسیجز جہاں 13 سے 15 سال کی عمر کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ ہولڈرز کے لیے پہلے سے ہی غیر فعال ہوتا ہے، والدین اُسے 16 سال یا اُس سے زیادہ عمر کے بچوں کے لیے بھی مکمل طور پر آف کر سکتے ہیں یا اُس تک رسائی محدود کر سکتے ہیں۔ یہ فیچر یقینی بناتا ہے کہ آپ کے والدین اجنبی افراد کے ساتھ رابطے میں نہیں ہیں اور اِس طرح اُنہیں محفوظ رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

لائیکڈ ویڈیوز اور کمنٹس (Liked Videos & Comments):

والدین اس بات کا بھی انتخاب کر سکتے ہیں کہ اُن کے نوعمر افراد کے اکاؤنٹ پر موجود ویڈیوز کون لوگ دیکھ سکتے ہیں یا لائیک کر سکتے ہیں۔ وہ اس بات کا بھی انتخاب کر سکتے ہیں کہ کون لوگ ان کے بچوں کی ویڈیوز پر کمنٹ کر سکتے ہیں۔ یہ فیچر نہ صرف نوعمر افراد کے تجربے میں اضافہ کرتا ہے بلکہ والدین کو سکون کا احساس دیتا ہے ورنہ وہ پریشان ہوتے رہتے ہیں کہ اُن کے بچے انٹرنیٹ پر کن سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

قابل دریافت ہونا (Discoverability) اور دوسروں کو اکاؤنٹ تجویز کرنا (Suggestions):

نوعمر افراد کے ٹک ٹاک اکاؤنٹس پر آپ کو کنٹرول دینے اور اُن کے آن لائن تجربے کو محفوظ بنانے کے لیے ٹک ٹاک آپ کو اس بات کے انتخاب کا بھی موقع دیتا ہے کہ آپ کے نوعمر افراد کے اکاؤنٹس ’پبلک‘ یا ’پرائیویٹ‘ سیٹ ہے یا نہیں۔ آپ کے پاس یہ آپشن ہوتا ہے کہ آپ بچوں کے ٹک ٹاک اکاؤنٹس دوسرے لوگوں کو تجویز (Suggest) کیے جا سکتے ہیں یا نہیں۔

مختصراً یہ کہ ٹک ٹاک ڈیجیٹل سیفٹی کے اہمیت کو سمجھتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ والدین کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹس کو بچوں کے اکاؤنٹس کے ساتھ مربوط کر سکیں اور اْنھیں محفوظ رکھنے کے ساتھ پلیٹ فارم پر ان کا تجربہ مزید بہتر بنا سکیں۔

Comments

- Advertisement -