ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

سری لنکا کے سابق کپتان نے سیاسی کیریئر کا آغاز کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو: سری لنکا کے سابق کپتان تلکارتنے دلشان نے نئے سیاسی کیریئر کا آغاز کرتے ہوئے سابق صدر کی سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق 42 سالہ تلکار تنے دلشان نے سبک دوش وزیراعظم راجہ پاکسے کی حال ہی میں قائم کی جانے والی سیاسی جماعت سری لنکا پیپلز فرنٹ (ایس ایل پی پی) میں شمولیت کا اعلان کیا۔

سری لنکن ٹیم کے سابق کپتان نے سیاسی سفر کا آغاز ویسے تو خاموشی سے کیا مگر ایس ایل پی پی کے سینئر رہنما نے اُن کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

تلکارتنے دلشان نے 2016 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور اُس کے بعد سے وہ منظر عام سے غائب ہیں، اس دوران اُن کا کوئی بیان بھی سامنے نہیں آیا۔

مزید پڑھیں: سیاسی بحران : سری لنکا کے صدرمیتھری پالا سری سینا نے پارلیمنٹ کو معطل کردیا

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا کے صدر نے پارلیمنٹ معطل کردی

واضح رہے کہ سری لنکا کے صدر نے اکتوبر میں رنیل وکراما سنگے کو برطرف کر کے راجہ پاکسے کو ملک کا وزیراعظم مقرر کردیا تھا مگر سپریم کورٹ نے صدارتی فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پارلیمنٹ کو نہ صرف بحال کیا بلکہ قبل از وقت ملک میں شروع ہونے والی اتنخابات کی تیاریوں کو بھی فوری طور پر روکنے کا حکم جاری کیا۔

بعد ازاں سری لنکا میں جاری سیاسی بحران کے نتیجے میں دوبارہ بحال ہونے والی پارلیمنٹ نے راجہ پاکسے کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جس کے بعد وہ عہدے سے سبکدوش ہوگئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں