پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

وقت کے بہتر استعمال میں معاون ایپلی کیشینز کون سی ؟ جانئے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں وقت کی پابندی اس کا بہترین استعمال اور وقت کی بچت ایسے موضوعات ہیں جن پر بولنے والے کو عجوبہ سمجھا جاتا ہےمگر ایک ایپلکیشن نے مسئلہ حل کردیا ہے۔

ہمارے ملک میں سرکاری و نجی تقریبات ہوں ہو یا صدر و وزیر اعظم کا قوم سے خطاب، شاذ و نادر ہی شیڈول کے مطابق کام سرانجام پاتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ حال عام افراد کا بھی ہے کوئی ڈیڈ لائن پوری نہ ہونے کا رونا روتا نظر آتا ہے تو کوئی اسائنمنٹ، انٹرویوز مس ہوجا نے کا شکوہ کرتا ہے

- Advertisement -

لیکن کیا آپ نے سوچا ہے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟

وجہ یہ ہے کہ ہم اپنے معاملات کا درست استعمال نہیں کرپاتے نتیجہ کوئی کام وقت پر نہیں ہوپاتا، مگر اب سائنس نے پاکستانیوں کے اس مسئلے کو بھی حل کردیا ہے۔

دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی ٹائم مینجمنٹ ایپلی کیشن کا استعمال بتدریج بڑھ رہا ہے، یہ ایپلی کیشن روزمرہ کے معمولات کو شیڈول کرنے میں معاونت کرنے کے علاوہ کھا نے پینے کے اوقات، ورزش اورصحت کا خیال رکھنے میں بھی مدد دیتی ہے۔

وقت بچانے کی خاطرکاروبار سے منسلک افراد ایسے ایپلی کیشنز منتخب کرتے ہیں جو ٹاسک مکمل کرنے میں مدد دینے کے علاوہ ملازمین کے کام کے اوقات کا ریکارڈ رکھنے میں مدد گار ثابت ہوں۔

اسی طرح تعلیمی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے ٹو ڈو لسٹ، ونڈر لسٹ اور اسٹاف ہب سوفٹ ویئرز معاون ثابت ہوتے ہیں۔

ٹائم مینجمنٹ ایپلی کیشن استعمال کرنے والوں کے تاثرات

عقیل صدیقی کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ پیشے کے لحاظ سے ایک سوفٹ ویئر انجینیئر ہیں عقیل خود ٹو ڈو لسٹ کااستعمال کرتے ہیں جس سے ان کے معمولات میں درستگی کے علاوہ وقت پر کام نہ ہونے سے ہمہ وقت کی ٹینشن اور انگزائٹی جیسے مسائل سے انہیں بہت حد تک چھٹکارا مل گیا ہے۔

عائشہ شیخ رفاح انٹر نیشنل یونیورسٹی فیصل آباد میں بی ایس نیوٹریشن اینڈ ڈائی ٹیٹکس کی طالبہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ”ہیبٹ‘‘ نامی ایپلی کیشن کا زیادہ استعمال کرتی ہیں یہ روز مرہ کے معمولات کو وقت پر سرانجام دینے میں مدد دینے کے علاوہ وقت پر وٹامن لینے، کچھ گھنٹوں بعد ہلکی پھلکی ورزش یا چہل قدمی اور نماز کے وقت کی نوٹیفیکیشن دیتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں